صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے

کوئٹہ16 اکتوبر :-صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے محکمہ کے تعرفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام انجینیئر آفیسران پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے علاؤہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی افادیت کارکردگی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے یہ واضح ہدایات دیں کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے کہ جن کے مکمل ہونے سے اس علاقے کے عوام کو فاہدہ ملے ان منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام انجینیئر آفیسران اپنی پیشہ ورانہ امور اور تجربے کی بنیاد پر صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر تمام انجینیئر آفیسران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو آگاہ کیا جس پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ان کے مساہل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Daily Askar

Comments are closed.