ضلع کیچ میں متوقع بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا ہے ۔

1

تربت16اکتوبر ۔ضلع کیچ میں متوقع بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد کی سربراہی میں ضلع کیچ کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ایک اہم اجلاس پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا ہے ۔اس دوران اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل محمد جان دشتی ،ایکسیئن بی اینڈ آر کیچ (بلڈنگ)عبدالقیوم رند، ایکسیئن بی اینڈ آر کیچ(روڑ) گل محمد بلوچ ، سب انجینئر بی اینڈ آر تربت شہنواز بلوچ ،ایس ڈی او ایریگیشن کیچ اعجاز رشید ، ایس ڈی او ایریگیشن ہیڈکوارٹر تربت فیصل امان، ایکسیئن ایم ایم ڈی کیچ شفقت حسین ، سپریٹینڈنٹ پی ڈی ایم اے حمل صالح، اسسٹنٹ مینیجر صنعت ضلع کیچ ساجد کنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے کیچ طارق علی ، پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت عبدالقادر بلوچ، ایگریکلچر آفیسر ضلع کیچ بہرام خان ، ایکسیئن پی ایچ ای ضلع کیچ محمد خالد بلوچ ، ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کیچ ڈاکٹر حنیف بلوچ ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کیچ نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ضلع کیچ آصف علی اور مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن آفیسر کیچ رحیم مزار شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے اے ڈی سی کیچ خلیل مراد نے کہا کہ ضلع کیچ میں حالیہ متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کے اہلکاروں کو چوکنا رہنا چاہیے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کیچ کی جانب سے ایک کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے جس میں ایک فوکل پرسن کو تعینات کیا جائے گا جو تمام متعلقہ محکموں اور عوام الناس کو بارشوں کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرے گآ ۔دریں اثناء انہوں نے محکمہ ایریگیشن اور ایم ایم ڈی کے اہلکاروں کو ہدایات دی کہ کیچ ندی کے حفاظتی بند اور دیگر متاثرہ جگہوں کا جلد دورہ کریں اور متوقع بارشوں کے نتیجے میں کیچ کور حفاظتی بند کے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور جس سائٹ پر مشینری کی ضرورت ہو انکو وہاں منتقل کرنے کے فوری انتظامات کریں۔اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن تربت کے اہلکاروں پر زور دیا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر اپنی گاڑیوں اور دیگر مشینریوں کو تیار کریں تاکہ بارشوں کے دوران تربت شہر میں بند سیوریج سسٹم کو فوری طور پر کھولنے کے لیے اقدامات کیے جاسکے۔اس دوران انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہسپتالوں اور دیگر صحت کے مراکز میں ایمرجنسی نافذ کریں تاکہ ممکنہ طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔آخر میں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے دفاتر میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور اپنے دفاتر کے گاڑیوں کو بھی ممکنہ خطرہ کے پیش نظر تیار کرلیں تاکہ انہیں ریلیف کے کاموں میں استعمال کیا جاسکے۔

Daily Askar

Comments are closed.