لاہور16اکتوبر-: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مراکش کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مراکش میں سفیر کی حیثیت سے نامزدگی پرسمیع ملک کو مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مراکش برادر اسلامی ملک ہے -پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجودہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اورحکومتی سطح پرباہمی رابطو ں کومزید بڑھائیں گے۔
Comments are closed.