جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی خلاف پروپیگنڈہ کا مقصد یونیورسٹی کی ساکھ متاثر کرنا ھے

کراچی ( ): جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امجد سراج میمن کے خلاف چند عناصر لسانی اور دیگر تعصبات پر مبنی من گھڑت خبروں کی ایک مذموم مہم چلا رہے ہیں۔ دراصل یہ عناصر ایک مافیا کا حصہ ہے جو اپنے ذاتی مفاد کے خاطر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ عناصر اس جامعہ کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے وقت اپنے من پسند وائس چانسلر کو لانے میں ناکامی کے بعد امجد سراج میمن اور جامعہ کے خلاف پروپیگنڈہ سمیت مختلف مسائل پیدا کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔ یہ عناصر میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر لیک کرنے میں بھی براہ راست اور بلواسطہ ملوث ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیکل کالجوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے پیپر لیک ہونے کے بابت حکومت سندھ اعلیٰ طور پر تحقیقات کرکے اس معاملے کو ایف آئی اے کے سپرد کرچکی ہے جو اس مسئلے کے بابت تحقیقات میں مصروف عمل ہے اور جلد ہی اس عمل میں ملوث کردار سامنے آجائیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.