خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان ،سوات اور کرک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

0

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان ،سوات اور کرک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

450 کلو گرام غیر معیاری مصالحہ جات اور چورن، پچاس کلو گرام سویٹس برآمد کرکے ضبط جبکہ چھ پاپس کارخانے سربمہر، بھاری جرمانے بھی عائد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوام کو معیاری اور پاک و صاف خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز مردان ،کرک اور سوات میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پاپس انڈسٹری،بیکریز, فاسٹ فوڈ پوأنٹس، ہوٹلز اور جنرل سٹورز پر چھاپے مارے اور غیر معیاری مختلف خوردونوش اشیاء برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیا گیا اس حوالے فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوات فوڈ سیفٹی ٹیم نے مینگورہ بازار میں پاپس انڈسٹریز کے معائنے کیے انسپکشن کیدوران450 کلو گرام غیر معیاری مصالحہ جات اور چورن برآمد کرکے ضبط کیا گیا جبکہ ناقص صفائی اور مسلیبل میٹیریل کے استعمال پر پانچ پاپس کارخانے اور ایک اٹے کے گودام کو سیل کردیا اور مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے اسی طرح ضلع کرک فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھی امبیری کلہ , انڈسٹریل اسٹیٹ اور چوکارہ میں خوردونوش اشیاء کے کاروباروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور 50 کلو گرام مضر صحت سویٹس تلف اور 26 مس لیبلڈ رول ضبط۔ کرتے ہوئے ناقص صفائی پر پاپس انڈسٹری کے پروڈکشن یونٹس بھی سربمہر کیا
مزید تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے بھی بخشالی بازار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں اور ایک بیکری یونٹ سے 50 پیکٹ مس لیبل سویٹس اور غیر معیاری شہد برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیا اور مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے ملاوٹ مافیا کے خلاف حالیہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے
ملاوٹ مافیا اور صحت دشمن عناصر کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کوگھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Web Desk

Comments are closed.