کچھی16نومبر:-ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران یونیسیف کے نمائندگان اور اساتذہ تنظیموں کے رہنما شریک تھے اجلاس کے موقع پر بچوں کو دی جانے والی تعلیم اور درپیش مشکلات کے متعلق تفصیل سے بحث و مباحثہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں یہ کامیابی ہمیں تب مل سکتی ہے جب اساتذہ صحیح معنوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے چند اساتذہ کی غیر حاضری کا خمیازہ ہمارے بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کے عمل کو بھی فوری طور پر یقینی بنایا جائے غیر حاضری کا عمل ہمارے مستقبل کو سنوارنے میں خلل ڈال رہا ہے جس کے لیے سخت ایکشن لینا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ڈی ای او اپنے متعلقہ اسکولوں میں جائزہ لیتے رہیں اور بچوں کو دی جانے والی تعلیم کا مشاہدہ کریں دورے کے موقع پر بچوں سے تعلیمی عمل کے متعلق سوالات پوچھے جائیں تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ بچوں کو کس قسم کی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور پائی جانے والی کوتاہیوں کو بروقت درست کیا جائے اور اس کے متعلق ہمیں تحریری طور پر آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
Comments are closed.