ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) جمیل احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ پشین کا ماہانہ جائزہ اجلاس

پشین16نومبر:-ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) جمیل احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ پشین کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی سی کمپلیکس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور انچارج بی ایچ یوز نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔ پشین کے کلی تراٹہ اور تروا میں قائم دونوں ایکسپیرمنٹل ڈسپنسریز (ای ڈیز) کی خدمات اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضری اور بروقت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران بی ایچ یوز میں ای پی آئی اور مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر (MCH) کی خدمات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے BHUs کی مجموعی کارکردگی کو فورم کے سامنے پیش کیا اس دوران BHUs کے عملے کی جانب سے ادویات کے کوٹے میں اضافے کی بھی درخواست کی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ، اے ڈی ایس ایم اور ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔

Web Desk

Comments are closed.