فلپائن کے ضلع مولو میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک، 50 مکانات خاکستر ہوگئے

منیلا۔16دسمبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ لوئلو کے ضلع مولو میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک جبکہ 50 مکانات خاکستر ہوگئے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ صبح 5 بجے سے قبل لگی جس نے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ضلع مولو میں 50 سے زائد مکانات خاکستر ہو گئے ۔

لوئلوسٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن مینجمنٹ آفس نے کہا کہ فائر فائٹرز نے2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا ،تاہم حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

Web Desk

Comments are closed.