آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے.  پیر عبدالمجید شاہ جیلانی

اے پی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یادر کھی جائے گی.سینٸر رہنما بھوتانی کارواں

اوتھل(رپورٹ-عزیز یوسفزئی ) بھوتانی کارواں اوتھل کے سینٸر رہنما پیر عبدالمجید شاہ جیلانی  نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 9 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے، جبکہ اے پی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یادر کھی جائے گی پیر عبدالمجید شاہ جیلانی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں دیر پا امن کی بنیادرکھی اور ان معصوموں کی شہادت نے پوری قوم، حکومت اور اداروں کو دشمن کے خلاف متحد کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا اس المناک اور دردناک واقعے نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف قوم اور اداروں کو یکجا کر دیا پیر عبدالمجید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نو نہالوں نے بھی جام شہادت نوش کر کے تاریخ رقم کی قوم ان نو نہالوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی پوری قوم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم اور حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ہم سانحہ آرمی پبلک اسکول کے تمام شہدا اور انکے لواحقين کیلٸے دعا گو ہیں۔اللہ تعالی شہدا کو جنت میں اعلی مقام اور ورثإ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Web Desk

Comments are closed.