مظفرگڑھ: 16 دسمبر (نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جائے۔ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی چیکنگ کی جائے اور فیلڈ میں سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور خاتمے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سرویلنس کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے 15 دسمبر 2023 تک ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں ڈینگی کے 60 افراد کنفرم ہوئے ہیں جن کا مکمل علاج کروانے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈینگی کے 7522 افراد متشبہ طور پر پائے گئے لیکن کوئی کنفرم نہیں ہوا۔29 نومبر سے 15 دسمبر 2023 تک ضلع مظفرگڑھ میں 93 آؤٹ ڈور ٹیموں نے 40 ہزار 308گھروں کو چیک کیا اور 233 انڈور ٹیموں نے 86 ہزار 712 گھروں کو چیک کیا۔اجلاس میں انٹامالوجسٹ ڈاکٹر ظفر سراج،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،سی او ضلع کونسل محمد آصف،سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Comments are closed.