مظفرگڑھ16دسمبر (نمائندہ عسکر) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پرایک سیمینار اکا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے عامہ کی تشکیل کیلئے میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، میڈیا ریاست کو چوتھا ستون ہے جو معاشرے کے آنکھ اور کان کا کام کرتا ہے۔ بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف ملکی معیشت کو کمزور کررہی ہے بلکہ آنے والے نسلوں کیلئے خوراک،پانی، صحت اور تعلیم کے مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔ موجودہ حالات میں میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے سنگینی کو سمجھتے ہوئے عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کا شعور و آگاہی پیدا کرے۔ چیئرمین سول سوسائٹی و کالم نگار ملک خیر محمد بدھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے وسائل اور معیار زندگی میں کمی واقع ہورہی ہے 39فیصد عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، خوراک اور پانی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں بچوں کی اچھی تربیت کا حکم دیا ہے، بچے کو 2سال تک ماں کا دودھ پلانے کا حکم ہے جوبچوں کو پیدائش میں قدرتی وقفہ ہے۔ انہوں نے کہا کے آئین و قانون نے مطابق کم عمری کے شادی پر پابندی ہے، عدالتوں میں خاندانی تنازعات کے بیشتر مقدمات کی وجہ کم عمری کی شادی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سلسلے میڈیا اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام خود سے بہبود آبادی کے مراکز میں آئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہبود آبادی کے متعلقہ معلومات نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء بھی اب خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کی تائید کرتے ہیں، میڈیا کو بھی اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ میڈیا دیگر مسائل پر تھ بات کررہا ہے لیکن اس قومی مسئلہ سے چشم پوشی کررہا ہے، میڈیا کو نسل نو کو فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا، عوام میں شعور و آگاہی کیلئے میڈیا کا بڑا اہم کردار اور ہمیں اپنا کردار ذمہ داری سے نبھانا ہوگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر احسان قادر جتوئی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف ملک بلکہ دینا کے کیلئے مسئلہ بن رہا ہے جس سے امن و امان، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک ترقی پزیر ممالک کی آبادی کو وسائل پر بوجھ سمجھ رہی ہے۔ایک فلاحی ریاست کی تکمیل کے لئے آبادی پر کنٹرول وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آبادی کو ہنر مند بنایا جائے تو یہ ایک وسیلہ بھی ہے او راس کے لئے ضروری ہے کہ ادارے اپنے کردار ادا کریں، آبادی پر کنٹرول کرنے والے ممالک کے ماڈل کو اختیار کیا جائے، عوام میں شعور و آگاہی کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے۔ سیمینارسے ڈی او بہبودآبادی فرزانہ کوثر اور محمد ناصر نے محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
Comments are closed.