اسلام آباد 16 دسمبر (نمائندہ عسکر) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد محمد افضل خان نیازی کے زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائیاں۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی۔ اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی گئی۔ چھاپہ مار ٹیموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری کوثر اور اے ایس آئی مظہر شاہ شامل۔
سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائیاں کیں۔ وگزار کروائی گئی پراپرٹی مجموعی طور پر 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلہ پر مشتمل ہے۔ وگزار کروائی گئی پراپرٹی کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ کاروائیاں اٹک، فتح جھنگ اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر عمل میں لائی گئی
راولپنڈی ریجن سے 15 ایکڑ 3 کنال اور 2 مرلہ کی جائیدادیں وگزار کروائیں گیں جس کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ہے۔ جبکہ حسن ابدال سے 97 ایکڑ 6 کنال اور 12 مرلہ کی جائیداد واپس لی گئی ہے جس کی مالیت 589.390 ملین ہے۔
کاروائیوں میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔ وگزار کروائی گئی پراپرٹی متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.