ملتان 16 دسمبر (نمائندہ عسکر) کمشنر ملتان عامر خٹک نے چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے کمشنر ملتان عامر خٹک کو بتایا کہ تجرباتی بنیادوں پر بچوں کو نیو ایمرجنسی میں داخل کیا گیا ہے اور انکا علاج جاری ہے۔
کمشنر ملتان نے ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی کو نیو ایمرجنسی سے متعلق تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ایمرجنسی کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ کمشنر نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بھی چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو دیے گئے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
Comments are closed.