سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان لسبیلہ سمیت بلوچستان کی ترقی کے خواہاں ہیں سردار رسول بخش برہ
جام کمال خان نے اپنے دور میں لسبیلہ کے بے شمار علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اسکیمات دیں انشاء اللّہ جام کمال خان دوبارہ منتخب ہوکر خدمت کا سلسلہ شروع کریں گے
اوتھل(رپورٹ-عزیز یوسفزئی) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ نے کہاہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان لسبیلہ سمیت بلوچستان کی ترقی کے خواہاں ہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد کے نوعیت کی اسکیمات کو ترجیح دی ہے جام کمال خان انفرادی اسکیمات کی بجائے اجتماعی اسکیمات پر توجہ دیتے ہیں جام کمال خان نے اپنے دور میں لسبیلہ کے بے شمار علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اسکیمات دیں انشاء اللہ جام کمال خان دوبارہ منتخب ہوکر خدمت کا سلسلہ شروع کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز گوٹھ جمن برہ موضع چک کھرڑی میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے فنڈسے پینے کے صاف پانی کیلئے فراہم واٹر بور کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش برہ،ثناء اللہ پارپیانی برہ،محمد رمضان جاموٹ،کونسلر نبی بخش برہ،خلیفہ عبدالواحد برہ،خلیفہ محمد حسین برہ، محمد انور سائربرہ،محمد اسماعیل برہ،امیدعلی برہ اور دیگر موجود تھے سردار رسول بخش برہ نے کہا گوٹھ جمن برہ کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش تھا اور یہ انکا دیرینہ مطالبہ بھی تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوٹھ جمن برہ کیلئے فوری طورپر لاکھوں روپے کافنڈ مختض کیا اور آج الحمداللہ اس واٹر بورکا کام مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح کردیا گیاہے اب علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی انکے اپنے علاقے میں میسر ہے یہ اسیکم عوامی مفاد کی اسکیم ہے جسکا سہرا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سرجاتاہے جبکہ اس موقع پر گوٹھ جمن برہ کی معتبر شخصیت محمد انور سائر برہ نے کہاکہ ہم علاقہ مکین سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ہمارے علاقے کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا۔
Comments are closed.