لاہور 16 دسمبر: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی پبلک سکول کے شہداء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں درندگی کی بدترین مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد سے ہمارے دل آج بھی سوگوار ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور اداروں کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
Comments are closed.