سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس کاشہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری

لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک6175سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس

لاہور16دسمبر:- سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس کاشہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے – لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک6175سرچ آپریشنز کئے ہیں۔سرچ آپریشنز کے دوران165665گھروں،83284کرایہ داروں جبکہ640533اشخاص کو چیک کیا گیا۔ لاہور پولیس نے دوران سرچ آپریشن569ہوٹلز،64گیسٹ ہاوسز144ہوسٹلزاور9167دکانیں چیک کی گئیں۔  دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت1190اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسی طرح 55/109ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3730افرادجبکہ83اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشنز کا مقصدشر پسند عناصر، اشتہاریوں و دیگر کریمینلز کی بیخ کنی ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سپروائزری افسران ان آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ سی سی پی او لاہور نے کہاکہ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھیں۔لاہور پولیس شہریوں کا تحفظ،سکیورٹی صورتحال یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ مساجد، عبادت گاہوں، مزارات اور غیر ملکی قو نصلیٹس کے گرد و نواح میں بھی سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہر کی تمام داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں اورحساس مقامات پر جنرل ہولڈ اپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔سی سی پی اولاہور نے ہدایت کی مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں جبکہ عدم تصدیق پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Web Desk

Comments are closed.