سوشل میڈیا پر شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے کی ویڈیو کا نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار اسلحہ سمیت گرفتار

پشاور16 دسمبر (نمائندہ عسکر): افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز آغامیر جانی شاہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ جاوید مروت نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزمان گرفتار ملزمان نے شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،جس میں دو اشخاص شادی بیاہ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے،سو شل میڈ یا پر ویڈیو وائرل کرنے کے بعد پشاورپولیس کے خصوصی ٹیم کی جانب سے ملزمان کی شناخت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ آغامیرجانی شاہ جاوید مروت نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان  اکبر بھٹی ولد مشتاق اور تنویر ولد سراج کا سر اغ لگا کر گرفتا ر کرلیا گیا ، ملزمان گرفتار ملزمان نے شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Web Desk

Comments are closed.