لا ہور16 دسمبر (نمائندہ عسکر): سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنیکا فیصلہ کر لیا، وہ ن لیگ چھوڑنیکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنیکا فیصلہ کر لیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنیکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہو گا، حلقے والوں سیمشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے ۔ ذرائع شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہو گی۔ ذرائع شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں ۔
Comments are closed.