سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے،سانحہ کے معصوم شہدا اور اساتذہ کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید

لا ہور16 دسمبر (نمائندہ عسکر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے،سانحہ کے معصوم شہدا اور اساتذہ کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ9برس قبل ہونیوالی ہولناک خونریزی کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے،دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ آج بھی کل کی طرح کھڑے ہیں،رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے عفریتوں کامکمل خاتمہ کرنا ہو گا،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اتحاد اور یکجہتی سے جیتنا ہو گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر ایسے سانحات کی روک تھام کیلیے ٹھوس قانون سازی کریگی ۔

Web Desk

Comments are closed.