سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد16 دسمبر (نمائندہ عسکر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن ہم سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے ہیں ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے ۔ ان کا کہنا تھا ہماری استدعا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو ایک نوٹس ایشو کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.