تعلیم کی بل بوتے پر دور جدید کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

شیرانی 16دسمبر:ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کی بل بوتے پر دور جدید کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سری توئی کمال زئی ضلع شیرانی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں سکول میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ایڈوکیٹ داؤد خان شیرانی،جی ٹی اے کے صدر بھٹو شیرانی شیرانی سابقہ چیرمین شیر محمد شیرانی ایپکا چیرمین داد خان حریفال کلسٹر ھیڈ وطن یار شیرانی مہتمم مدرسہ حافظ عثمان پی ٹی آئی کے قلم دین شیرانی مدرس ذکریا بخت نور اور قبائلی عمائدین اور مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد شرکت کی سکول کارکردگی کوملٹی میڈیا کے ذریعے پیش کیا گیا جبکہ عمارت سے متعلق آگاہی دی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے سکول کے بچوں کیلئے نقد 30000 ھزار کا انعام دینے کا اعلان۔کرتے ہوئے کہا کہ یہی بچے ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ حصول علم پر توجہ دینے والی قومیں آج دنیا پر حکمرانی کر رہی ہے اس لئے ہمیں بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے نظامت کے فرائض راز محمد نے سر انجام دیے مہمانان نے تمام طلبہ کو مبارکباد دی اور انھیں مزید محنت کی تلقین کی آخر میں سکول کے انچارج محمد حسن نے مہمانوں اورمالی تعاون کرنے والے اصغر شیرانی ہمراہ ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.