خضدار: 16 دسمبر: نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ تین روزہ دورے پر جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا دورہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی، پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر عبدالصمد گچکی، ایڈیشنل کمشنر کمشنر قلات ڈویژن نثار مستوئی اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو خضدار محمد عارف زرکون کے علاوہ کالج کے پروفیسرز اور اسٹاف بھی موجود تھے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام پروفیسرز اور اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں ہر بندے کو اپنا حصے کا کام مکمل ایمانداری سے کرنا چاہئے اور کالج میں درپیش مسائل کے حل کیلئے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا چاہئے جبکہ کالج کے دروے کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر خضدار میڈیکل کالج ناصر احمد نے نئی بننے والی میڈیکل کالج خضدار پر مکمل تفصیلی بریفننگ دی جس پر نگران صوبائی وزیر صحت نے کام کی سست روی پر کافی مایوسی کا اظہار کیا جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے یہ مشکلات درپیش ہیں انہوں نے دو ڈیمانڈ پیش کئے جس میں فنڈز کی ریلیز اور سی ایس ار (کمپوز شیڈول ریٹس) شامل ہے جس پر نگران صوبائی وزیر نے یقین مکمل دہانی کرائی اور کہا کہ وہ بالا حکام سے اس حوالے سے بات کرینگے جبکہ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر، کالج پرنسپل اور پروفیسرز اور ضلعی انتظامیہ کو یہ بھی بتایا کہ کالج میں سی پی ایس پی کیلئے بھی کم از تین ایکڑ زمین مختص کیا جائے تاکہ ہمارے میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں نگران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت جلد سی پی ایس پی کے نمائندگان بات کرینگے۔
Comments are closed.