اسلام آباد۔16دسمبر(نمائندہ عسکر):الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اپیلیٹ ٹربیونلز میں ججوں کے تقرر کے لئے متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے فوری رابطہ کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کو نمٹانے کے لئے عدلیہ سے اپیلٹ ٹربیونلز کی تعیناتی کے لئے چاروں صوبائی ہائی کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کریں۔
Comments are closed.