اسپیکر قومی اسمبلی کا امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔16دسمبر(نمائندہ عسکر):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ امیر کویت کے انتقال سے عالم اسلام ایک مدبر اور زیرک رہنما اور پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور عوام کویت کے شاہی خاندان، مجلس الامہ اور کویت کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کویت کی تعمیر و ترقی میں امیر کویت کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم امیر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور شاہی خاندان اور کویتی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی۔

Web Desk

Comments are closed.