کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ بلوچستان عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کل مورخہ 17 اور 18 دسمبر 2023 سے دوبارہ منعقد کی جائے گی اور 19 دسمبر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اس ٹریننگ میں حلف بھی لیں گے۔بلوچستان میں مجموعی طور پر چار ڈویژنل ہیڈکوارٹرز جن میں کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خصدار شامل ہیں، میں ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ ہوگئ۔ لہذا بلوچستان کے قومی و صوبائی حلقوں کے تمام 67 ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل متعلقہ ٹریننگ کے مقام پر اپنی حاضری یقینی بناہیں۔
Comments are closed.