مزار اقبال سے متصل شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیاء کا میوزیم بنانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منظوری دے دی

مختلف مقامات پر موجود علامہ اقبال سے منسوب اشیاء حضوری باغ میں مزار اقبال کے قریب میوزیم میں منتقل کی جائیں گی صرف شاعر مشرق کی کتابوں پر مشتمل بک شاپ،سوونیئر اورکرافٹ شاپس بنے گی،مزار کے اندرونی ماربل کی واشنگ اورپالش کی جائے گی مزار اقبال کی چھت کی خصوصی طورپر واٹر پروفنگ کی جائے گی،کینٹین اورشوریک وغیر ہ بھی مناسب جگہ پر منتقل کیے جائیں گے،بریفنگ میوزیم اقبال شناسی کا ذوق رکھنے والو ں کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے، نئی نسل میں اقبال فہمی کا شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے:محسن نقوی

لاہور16دسمبر(نمائندہ عسکر):-مزار اقبال سے متصل شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیاء کا میوزیم بنایاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس کے دوران منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ شاعر مشرق سے منسوب میوزیم اقبال شناسی کا ذوق رکھنے والو ں کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے۔ نئی نسل میں اقبال فہمی کا شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ بادشاہی مسجد کے بیرونی احاطے میں علامہ اقبال سے منسوب میوزیم قائم کیا جائے گا۔مزار اقبال کے قریب میوزیم میں شاعر مشرق سے منسوب اشیاء رکھی جائے گی۔ مختلف مقامات پر موجودعلامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء ایک ہی جگہ ڈسپلے کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاعرمشرق کے میوزیم کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور مزار اقبال کے بیرونی احاطے میں بہترین ٹائلیں لگانے کی ہدایت کی ہے او روزیراعلیٰ نے مزار اقبال کے لئے اعلی ترین ریڈ سینڈ سٹون اورسپر وائٹ ماربل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا۔اجلاس میں بادشاہی مسجد کے حجروں کواصل حالت میں بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے میوزیم اور مزار اقبال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال کے مزار کی دائیں جانب بک شاپ میں شاعر مشرق کی تمام کتابیں موجود ہوں گی۔سوونیئر اورکرافٹ شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔علامہ اقبال کے مزار کے اندرونی ماربل کی واشنگ اورپالش کی جائے گی۔مزار اقبال کی چھت کی خصوصی طورپر واٹر پروفنگ کی جائے گی۔کینٹین اورشوریک وغیر ہ بھی مناسب جگہ پر منتقل کیے جائیں گے۔اجلاس میں معروف آرکیٹکٹ نیئر علی دادا،منیب اقبال،اقبال صلاح الدین،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی،سیکرٹری اوقاف،اقبال اکیڈمی کے سربراہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.