جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد 16 دسبر(نمائندہ عسکر): جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ کمیٹی  کے رولز کے مسودے کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں ججز کی نامزدگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں جسٹس (ریٹائرڈ) منظور ملک (ویڈیولنک لاہورسے)، جسٹس ندیم اختر ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شرکت کی ،جسٹس شہزاد احمد خان، اٹارنی جنرل، اختر حسین،ضیاء الحسن، راہب خان،احمد فاروق خٹک، قاضی رفیع الدین بابر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ نے 4 دسمبر 2023 کو جوڈیشل کمیشن رولز کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Web Desk

Comments are closed.