پنجاب سے بلوچستان آنے والی کوچ پر حملہ، سندھ میں 20 سے زائد مسافر اغوا

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 16 دسمبر 2025:
صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر سندھ کے علاقے کشمور میں مسلح افراد نے حملہ کر کے مسافروں کو لوٹنے کے بعد 20 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا۔ واقعہ مرید شاخ کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے کوچ کو روکا اور مسافروں کو زبردستی اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد بڑی تعداد میں افراد کو اپنے ساتھ لے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق اب تک 10 مغوی مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے کچے کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات بھر راستوں کی ناکہ بندی کے باعث اغواکار مغویوں کو دور دراز علاقوں میں منتقل نہ کر سکے۔

سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مغویوں کی مکمل فہرست مرتب کرنے کا عمل جاری ہے۔

Web Desk

Comments are closed.