خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مضر صحت ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف سرگرم

0

ہری پور ، مردان اور نوشہرہ میں کاروائیاں ،
غیر معیاری مٹھائی ، سترہ سو کلوگرام ممنوعہ اورغیرمعیاری مختلف خوردونوش اشیاء برآمد کرکے ضبط۔، بھاری جرمانے عائد،کاروبار سیل ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ اور مضر صحت خوراک کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں ہری پور،مردان اور نوشہرہ میں کریک ڈاؤن کیا گیا
ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم ہری پور نے کوٹ نجیب اللہ میں خوراک سے وابستہ کاروباروں پر چھاپے مارے ، چھاپوں کے دوران ایک بیکری سے دو 250 کلو گرام غیر معیاری مٹھائی برامد کر کے تلف کر دی گئی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بیکری یونٹ سیل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب نوشہرہ ٹیم کی جلوزئی اور پبی بازار میں ہول سیلرز کیخلاف کارروائیاں کیں اور انسپکشن کے دوران تقریباً 1500 کلوگرام ممنوعہ اورغیرمعیاری پان مصالحہ، مشروبات، بسکٹ، چورن، مصالحہ جات، کچپ، ٹافیاں، چپس، جلاٹن پاوڈر، املی، چائےکی پتی، چاکلیٹس، بریڈ اور نمک برآمد کرکے ضبط کر لی گئیں ۔ بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے دکانیں سیل کر دی گئی اور مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
مزید تفصیلات کیمطابق مردان ٹیم نے بھی کاٹلنگ بازار میں معائنے کے دوران ناقص صفائی پر ایک بیکری اور مصالحہ دکان سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کیے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے،
ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو داد دی اور کہا کہ ملاوٹ مافیا کا صفایا ھر صورت یقینی بنائیں گے اور عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.