ایران کی طرف سےپاکستانی حدودکی خلاف ورزی کی گئی ہے،جان اچکزئی

0

کوئٹہ    نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کوشاں ہیں، ملک دشمن عناصر بیرونی مداخلت کر رہے ہیں پنجگور حملے میں 2بچے شہید اور 3خواتین زخمی ہوئی ہیں ایران کی طرف سے جارحیت دوستانہ تعلقات اور تجارت متاثر ہوگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوسول سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ایران کی طرف سے جارحیت دوستانہ تعلقات اور تجارت متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہرنگ اور ان کی ساتھیوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے، دہشتگردوں کے ساتھ روابط رکھنے والی خواتین کو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے احتجاج کر نے کی اجازت دی ہے اور حکومت کی جانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی بھی پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رنگ بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں شہداء کے لواحقین نے بھی کیمپ قائم کیا ہے شہدا ء کے کیمپ میں جاکر اظہار یکجہتی کی ہمارا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بلوچوں کو قومی دہارے میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے پاکستان میں ہو نے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان ملوث پائے گئے ہیں اور ہمارا افغانستان سے مطالبہ بھی رہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جائے ریاست فراغ دلی کا مظاہر کر تے ہوئے چمن کو فری پورٹ بنا رہی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.