بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں میزائل حملہ نہایت افسوسناک و تشویشناک ہے،امان اللہ کنرانی

0

کوئٹہ    صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و پراسیکوشن امان اللہ کنرانی نے ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں میزائل حملے کو نہایت افسوسناک و تشویشناک قرار دیتے ھوئے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ھوئے پاکستان کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرکے آئیندہ ایسے اقدامات سے باز آنا چاہئیے یہ ناروا میزائل حملہ نہ صرف داخلی خودمختاری میں مداخلت بلکہ عالم اسلام کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے بالواسطہ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے اغیار کی کوشش و خواہش ہے مسلم امہ تقسیم و فروعی اختلاف کا شکار ھو جبکہ دوررس نتائج پر نظر رکھنے والے ممالک ھمیشہ دشمن کی بجائے دوست ممالک سے رواداری و برداشت کا رویہ اختیار کرکے مزاکرات و معلومات کی شراکت پر یقین رکھتے ہیں براہ راست کارواء بین الاقوامی اصولوں کے منافی و اخلاقی پستی و دو طرفہ پڑوسی ممالک کے تعلقات کے تناظر میں قابل تفکر ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.