عوام کے مسائل کی وجہ وسائل کی کمی نہیں، حکمرانوں کی نااہلی ہے،میاں محمد اسلم

1

اسلام آباد (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد آئی ٹین کے تحت میاں اسلم نامزد امیدوار NA46کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں میاں اسلم، میاں رمضان، نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نرہت بھٹی، ناظمہ ضلع اسلام آباد آباد نصرت ناہید نائب ناظمہ ضلع قدسیہ ناموس ،عصمت صدیقہ اور ناظمہ زون 16 نازلی منصور نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
میاں اسلم نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کارکردگی اورکرپشن کو عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل پانی کی کمی ، تعلیم ، اور صحت کی سہولیات کی کمی کی بڑی وجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے،نتیجتا ہمیں اشیائے ضرورت دوسرے ملکوں سے برآمد کرنی پڑتی ہیں۔میاں اسلم نے کہا کہ امت کے سلگتے زخم فلسطین کے بارے میں ساری پارٹیاں خاموش ہیں، صرف جماعت اسلامی ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ نیز انھوں نے خواتین پر زور دیا کہ ترازو کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچایئں۔
نصرت ناہید نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی پنڈال میں موجودگی اسلام آباد والوں کی فکر میں تبدیلی کی شاہد ہے۔خوا تین کی کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔نصرت ناہید ناظمہ ضلع اسلام آباد نے کہا کہ 8 فروری کا دن انشاء اللہ جماعت کی فتح اور ملک کے مسائل کے خاتمے کی خوشخبری لیکر طلوع ہوگا#

Daily Askar

Comments are closed.