ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل نے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں پی بی 22 کے تمام خواتین پولنگ اسٹیشن کی پریزائیڈنگ آفیسر کے ٹرینگ سینٹر کا معائنہ کیا

1

لسبیلہ 17جنوری:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل، ریٹرننگ آفیسر پی بی 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین اختر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق بگٹی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر لسبیلہ و اسسٹنٹ کمشنر کنراج آفتاب احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں پی بی 22 کے تمام خواتین پولنگ اسٹیشن کی پریزائیڈنگ آفیسر کے ٹرینگ سینٹر کا معائنہ کیا انہوں نے غیر حاضر ٹیچرز کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک قومی کاز ہے اس میں تمام افراد کو اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبہانے کی کوشش کرنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن اسٹاف کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی بعدازاں انہوں نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.