وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار ، صدر مملکت کی آئیسکو کو بجلی کنکشن تنصیب میں تاخیر پر شکایت کنندہ کو رقم واپسی کی ہدایت

1

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آئیسکو کو بجلی کنکشن تنصیب میں تاخیر پر شکایت کنندہ کو 139,000 روپے واپسی کی ہدایت کر دی ۔آئیسکو نے حاجی اختر رحیم کو لاگت میں اضافے کی وجہ سے غیر منصفانہ طور پر بجلی کنکشن کیلئے اضافی ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق حاجی اختر رحیم نے ٹرانسفارمر اور بجلی کنکشن کیلئے آئیسکو کو درخواست دی تھی ، شکایت کنندہ کو متعلقہ سامان کی قیمت سمیت 305,656 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا،شہری نے رقم جمع کرائی ، بروقت کنکشن لگانے کے بجائے قیمت میں اضافے کی وجہ سے اضافی ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا گیا۔شہری نے ڈیمانڈ نوٹس واپس لینے کے لیے آئیسکو سے رجوع کیا مگر ریلیف نہ دیا گیا۔
شہری نے شکایت کے ازالے کیلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا، جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیا۔آئیسکو نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی۔کیس کی ذاتی سماعت ، ریکارڈ دیکھنے کے بعد صدر مملکت نے آئیسکو کو رقم واپسی کی ہدایت کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئیسکو نے 30 دنوں کے اندر بجلی کنکشن نہ لگا کر اپنے ہی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی،آئیسکو 30 دن میں کنکشن لگانے کا پابند ہے ، تنصیب میں 7 ماہ کی تاخیر کی ،آئیسکو نے شکایت کنندہ کو اضافی ڈیمانڈ نوٹس بھیجا ، جب کہ وہ پہلے ہی مطلوبہ رقم ادا کر چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئیسکو نے صارفین کو خدمات کے مینول کی خلاف ورزی کی ،ایک بار ڈیمانڈ نوٹس کی مکمل ادائیگی کے بعد قیمت میں اضافے کی وجہ سے مزید کوئی چارجز/ڈیمانڈ نوٹس نہیں دیا جا سکتا۔آئیسکو نے اپنے کنزیومر سروس مینول کی خلاف ورزی کی ، ایک بار ڈیمانڈ نوٹس کی مکمل ادائیگی کے بعد قیمت بڑھنے کی وجہ سے مزید کوئی چارجز/ڈیمانڈ نوٹس نہیں دیا جا سکتا، آئیسکو 30 دن میں کنکشن لگانے کا پابند ، تنصیب میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی ، وفاقی محتسب کا فیصلہ درست دلائل پر مبنی ، قانونی طورپر پائیدار ہے ۔صدر مملکت نے آئیسکو کی نمائندگی مسترد ، وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا

Daily Askar

Comments are closed.