نصیر آباد17جنوری:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی زیر صدارت رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عجب خان ڈویژنل ڈائریکٹر سول ڈیفنس عنایت اللہ بلوچ ایس ڈی او بی اینڈ آر عابد علی پہنور سمیت دیگر افسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ضلعی دفاترز و ہاوس کے حصول کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے پیش ھونے والی درخواستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کی منظوری دیدی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا کہ سرکاری محکموں جن کے پاس سرکاری دفاترز اور گھروں کی سہولیات میسر نہیں ان محکموں کے کرائے پر دفاترز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ملازمین اور آفیسران کے مسائل حل ہوسکیں اجلاس کے موقع پر کمیٹی میں موجود ممبران تمام تر اقدامات کا جائزہ لیں گے اور تفصیلات مرتب کر کے حکام بالا کو فراہم کی جائے گی محکمہ بی اینڈ ار کے انجینیئرز محکموں کے لیے سلیکٹ کی گئی عمارتوں کا جائزہ لیں اور تفصیلی رپورٹ مرتب کریں تاکہ مزید ان پر کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Comments are closed.