سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی خان مگسی نے گنداواہ نوتال روڈ پر مسافر وین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے مسافر وین پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و حراس پھیلانا کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئے روز گنداواہ نوتال روڈ پر عوام کو لوٹنا ایک روز کا معمول بنا گیا ہے اور گنداواہ نوتال روڈ جو کہ کافی عرصہ سے غیر محفوظ بن گیا ہے لیکن تاحال اس روڈ پر امن بحال نہیں کرایا گیا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ کہ وہ فوری طور پر گنداواہ نوتال روڈ پر مسافر وین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرکے ان کو کیفر کردار پر لایا جائے اور گنداواہ نوتال روڈ پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیاور مزید روڈ پر سیکورٹی سخت کی جائے تاکہ کوئی قینتی جان ضائع ہونے سے بچ جائے۔
Comments are closed.