وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت
ہینڈ آؤٹ نمبر160
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت
لاہور17جنوری:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ میں 2 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورکہا ہے کہ پاکستان خود مختار اور آزاد ملک ہے، ایران کی جانب سے ایسی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ یہ کارروائی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ پوری قوم ایرانی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Comments are closed.