ضلع ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ ایف سی قلعہ میں شاہرگ کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کی۔ اس موقع پر ایف سی 139 ونگ کے لفٹیننٹ کرنل عمران، چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہرگ عطاء اللہ شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر ترین سمیت تمام محکموں کے آفیسران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، علاقائی معتبرین اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں تحصیل شاہرگ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مقررین نے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔ جسمیں ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ، شاہرگ کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی، تحصیل شاہرگ میں آفیسران کی عدم دستیابی، شاہرگ بازار میں ٹریفک جام سے بچنے کے لیے کار پارکنگ، سکولوں میں سٹاف کی کمی، شاہرگ تحصیل میں امن و امان اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی اور دیگر مطالبات شامل ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے ان مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ شاہرگ تحصیل کے تمام دفاتر کو فعال کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر کے آفس اور گھر کو مکمل کردیا گیا ہے، جس کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹھنے سے شاہرگ کے بہت سارے چھوٹے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگاانہوں نے کہا، شاہرگ کے ہسپتال کو آر ایچ سی سے اپگریڈ کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے اپگریڈیشن سے سٹاف، اور دوائیوں کے کوٹے میں اضافے سے علاقے کے صحت کے مسائل میں کمی ہوگی انہوں نے کہا حال ہی میں ڈسٹرکٹ ہرنائی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک سو پچاس سے زیادہ اساتذہ کی بھرتی سے بہت سارے بند سکولوں کو فعال کرکے بچوں کی پڑھائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہرگ کے آفس کو فعال کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ میں حال ہی میں نئے ڈاکٹرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جس میں لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، جس کی تعیناتی سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی اور مزید سٹاف کی بھرتی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کہا، شاہرگ بازار میں تجاوزات کو ہٹا کر شہر میں صفائی کے صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے، مناسب جگہ پر کار پارکنگ بنایا جائے گا جس سے شاہرگ بازار کے عوام کو ٹریفک کی تکالیف کے خاتمے میں خاصی مدد ملے گی۔
Comments are closed.