پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ملک دشمن عناصر نے اپنے بزدلانہ وار کرکے یہ بات ثابت کردیا ہے کہ ان دہشتگردوں کو سامنے سے لڑنے کی ہمت نہیں صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ یہ شرپسند عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں

کوئٹہ۔ 17 مئی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ملک دشمن عناصر نے اپنے بزدلانہ وار کرکے یہ بات ثابت کردیا ہے کہ ان دہشتگردوں کو سامنے سے لڑنے کی ہمت نہیں صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ یہ شرپسند عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں جس میں وہ ہر وقت منہ کی کھا رہے ہیں تو اور راستہ انھیں نہیں ملتا سواے اسی کے کہ رات کے اندھیرے میں چپ کر حملہ کریں انہوں نے کہا کہ ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارے سیکیورٹی فورسز اور حکومت نے روزاول سے تہیہ کر رکھا ہیکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ہمارے لیویز کے اہلکاروں نے بہادری سے اپنے فرائض نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ صوبائیوزیر مواصلات و تعمیرات نے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.