ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو کی) ٹیمیں حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرکے واپسی کے لئے روانہ ہوگئیں۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو کی) ٹیمیں حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرکے واپسی کے لئے روانہ ہوگئیں۔میپکو کی 70ٹیموں کے 309اہلکاروں نے ضلع ٹھٹھہ کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی بحالی کے فرائض سرانجام دئیے۔میپکو ٹیموں نے سجاول، مکلی او رٹھٹھہ میں بارشوں اور طوفان سے متاثرہ23فیڈرز سے بجلی بحال کی۔چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ صوبہ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی سرگرمیاں مانیٹرکرتے رہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے ایک صوبے میں قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے انقلابی اقدام اُٹھایا۔وزیر اعظم محمدشہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تما م بجلی کمپنیوں کے انجینئرز اور لائن سٹاف کو سندھ بھیجاجہاں میپکو کے فرنٹ لائن ورکرز نے دن رات بجلی بحالی کے لئے خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے میپکو ہمہ وقت تیار ہے۔حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کے فوکل پرسن /ڈائریکٹر سرویلنس انجینئراعجاز شیخ نے میپکو کے جانباز لائن سٹاف کی خدمات کو سراہا اور قابل تحسین قراردیااورکہا کہ میپکو اہلکاروں نے دن رات خدمات سرانجام دیکرسمندری طوفان/شدید بارشوں /آندھی سے متاثرہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے متاثرہونے والے علاقوں کی بجلی بحال کی۔ فوکل پرسن میپکو /چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی نے حیسکو انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ سندھ سمیت ملک کے کسی بھی صوبے میں قدرتی آفت میں مدد کرنا اوربجلی بحالی کے فرائض سرانجام دینا اعزاز ہے۔
Comments are closed.