وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک کی وفد کے ہمراہ ملاقات
*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک کی وفد کے ہمراہ ملاقات*
*البئراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں. وزیرِ اعظم*
*اپنے گزشتہ دور میں ہم نے لاہور کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کیں. وزیرِ اعظم*
*لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہلویات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے. وزیرِ اعظم.*
*گزشتہ حکومت کے چار سالہ تاریک دور میں لاہور سے دانستہ طور پر بدلہ لیا گیا. وزیر اعظم.*
*بین الاقوامی کمپنیوں کو بے جا ہراساں کیا گیا. وزیرِ اعظم.*
*کمپنیوں کو تباہ کرکے سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا. وزیرِ اعظم*
*ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی. وزیرِ اعظم*
*البئراک گروپ کے وفد کا پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار*
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی.
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ حسان، ترک البئراک گروپ کے صدر کے علاوہ کمپنی بورڈ ممبرز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران البئراک گروپ نے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اور جلد پاکستان کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا تھا.
Comments are closed.