نیوز ایجوکیشن ایکسپو میں سرسید یونیورسٹی کی شرکت گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سرسید یونیورسٹی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

 

نیوز ایجوکیشن ایکسپو میں سرسید یونیورسٹی کی شرکت
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سرسید یونیورسٹی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

کراچی، 17/جون 2023ء۔۔سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے جنگ میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی دو روزہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو میں بھرپور حصہ لیا اور سرسید یونیورسٹی کا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح سندھ کے گورنر محمد کامران خان ٹیسوری نے کیا۔گورنر کامران ٹیسوری نے خاص طور پر سرسید یونیورسٹی کے اسٹال کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی و دیگر سے بات چیت کی۔انھوں نے فیکلٹی اور طلباء کی کاوشوں کوبہت سراہا۔
ٍٍ اس موقع پر اظہار ِخیال کرتے ہوئے، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ اس16 ویں بین الاقوامی ایجوکیشن ایکسپو میں چین، ترکی، انڈونیشیاء، اومان و دیگر بیرونی ممالک نے حصہ لیا اور نہ صرف ان کے اسٹال یہاں موجو دہیں بلکہ ان ممالک کے قونصل جنرلز بھی اسٹالز پر موجود ہیں۔ ایسے حالات میں باہر کے لوگوں کو بلانا، انھیں ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کرنے کے لئے قائل اور آمادہ کرنا یقینا قابلِ ستائش ہے۔ وہ نہ صرف اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ مقامی اداروں کی بزنس ڈیل اور کاروباری معاہدے بھی ہورہے ہیں۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس ایجوکیشن ایکسپو میں ملک کی40بڑی جامعات نے حصہ لیااور ان کی فیکلٹی طلباء کی رہنمائی کے لئے اسٹالز پر موجود تھی۔ایجوکیشن ایکسپو میں مصنوعی ذہانت اور ٖڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو خاص طور پر فوکس کیا گیا جو ہماری معیشت اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔کتنے ستم کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں ایجوکیشن کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیااور تعلیم کے لئے مختص بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ یاجوکیشن ایکسپو طلباء، اساتذہ، والدین اور ماہرینِ تعلیم کے لئے پاکستان اور بیرونِ ملک جدید ترین تعلیمی مواقع اور ملازمتو ں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔اس سے نہ صرف طلباء کا وژن وسیع ہوتا ہے، بلکہ انھیں اپنی مزید ہائر اسٹڈی کے لئے مفید معلومات ملتی ہیں۔ ایجوکیشن ایکسپو سب سے بڑا ور موثر بین الاقوامی ایونٹ ہے جو اعلیٰ تعلیم کے سفر کو تقویت دینے کے لئے دنیا بھر کے سینکڑوں پروفیشنلز کا یکجا کرتا ہے۔
سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈو ر(ر) انجینئر سید سرفراز علی نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کی وجہ سے مختلف ممالک کے پیشہ ور افراد اورماہرین کو ایک جگہ اکھٹا ہوکرباہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کاموقع ملتا ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو میں ماہرین تعلیم کی ایک بڑی تعدا د موجود ہوتی ہے جو پاکستان اور غیرملکی جامعات میں حصولِ علم کے ہر پہلو کو اجاگر کرتے ہیں اورطلباء کی رہنمائی کے ساتھ انھیں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
عبدالحامد دکنی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
کیپشن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سرسید یونیورسٹی کے اسٹال پر طلباء کی تیار کرد ہ سیمیولیٹر بائک چلارہے ہیں۔ان کے ساتھ رجسٹرار سید سرفراز علی اور پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی بھی موجود ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.