نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق ضلعی چیئرمین مستونگ چیف آف بنگزئی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بنگلزئی قوم ایک مضبوط اور مستحکم قوم ہے سازشی عناصر بنگلزئی قوم کو کمزور کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

 

 

کوئٹہ/پ ر
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق ضلعی چیئرمین مستونگ چیف آف بنگزئی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بنگلزئی قوم ایک مضبوط اور مستحکم قوم ہے سازشی عناصر بنگلزئی قوم کو کمزور کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں ٹکڑوں میں بٹنے والی قوم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی انگریزوں کا بھی یہی پالسی رہا ہے کہ قوموں کو آپس میں لڑاؤ اور حکمرانی کرو۔ اب بنگلزئی قوم کے ساتھ بھی یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلزئی قوم اگر اس بار متحد نہ ہوئی تو الیکشن سمیت تمام امور میں قوم کو نقصان اٹھانا پڑےگا کیونکہ قوم متحد و منظم ہوگی تو مضبوط اور طاقتور بھی ہوگی۔ سیاست ایک سوچ و فکر کا نام ہے ۔اکثریت کو ایک سازش کے ذریعے توڑا جا رہا ہے اور اسی طرح بنگلزئی قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بنگلزئی قوم اپنے خلاف تمام سازشوں کو بے نقاب کرکے اپنے تمام اندرونی اور بیرونی رنجشوں کو ختم کریں۔ گلہ شکوہ کرنے والا ہی آپ کا اپنا اور چاہنے والا ہی ہوتا ہے آپ کا دشمن کبھی بھی آپ سے گلہ شکوہ نہیں کرےگا کیونکہ وہ آپ سے اپنی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بنگلزئی قوم سے ووٹ لینے والے ووٹ کی لالچ میں ہمیشہ سبز باغ دکھا کر صرف اپنی مفادات کو حاصل کرتے رہے ہیں ہم نے بہت سے الیکشن بھائی چارے کی فضاء میں لڑکر امن پسند ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے بنگلزئی قوم آپس کے تمام رنجشوں کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر گلدستے کی مانند بن جائیں جب بھی اور جہاں بھی بنگلزئی قوم کو میری ضرورت محسوس ہوئی تو میں حاضر ہوں گا ۔ بنگلزئی قوم کے سردار اور سربراہ کی حیثیت سے ہمیشہ بنگلزئی قوم کے بہتر مفادات کے لئے کام کرتا رہا ہوں اور آگے بھی چلکر اپنے آباؤ اجداد کے نقش و قدم پر چل کر بنگلزئی قوم کے ہر دکھ و درد میں برابر کا شریک رہ کر قوم کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہوں۔ بنگلزئی قوم کے ذیلی طائفہ گرانی کے سربراہ سردار نہال خان گرانی تمام ٹکریوں اور معتبرین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے پانچ سالہ تلخی کو ختم کرکے مجھ پر اعتماد کیا۔ آج کا ہمارا یہ اتحاد کئی لوگوں کو پریشان کردینگے کیونکہ بنگلزئی قوم کے مخالفین کبھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ ہماری قوم متحد ہو کر دنیا کے میں ایک مضبوط قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلزئی قوم کے ذیلی طائفہ گرانی کے سردار نہال خان گرانی کی جانب سے پانچ سالہ رنجش اور ناراضگی کو ختم کرنے کے موقع پر چیف آف بنگلزئی اور بنگلزئی قوم کے معتبرین اور عمائدین کو دی گئی چائے پارٹی کے موقع پر گرانی ہائوس کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار نہال خاں گرانی بنگلزئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور سردار کمال خان بنگلرئی کے درمیان جو دوری پیدا ہوئی تھی وہ بنگلزئی قوم کے چند مخالفین کی وجہ سے تھی عرصہ پانچ سال کے بعد اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے بنگلزئی قوم خصوصاً میرے گرانی طائفے کے ٹکریوں اور سفید ریش معتبرین کے مخلصانہ جدوجہد اور کوششوں کے باعث ہم دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بنگلزئی قوم کے جھنڈے تلے سردار کمال خان بنگلزئی کے قیادت میں جمع ہوئے ہیں۔ سردار نہال خان گرانی نے کہا کہ میں گرانی قبیلہ کے تمام ٹکریوں سفید ریش اور اپنے قوم کے بزرگوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ہر موڑ پر چیف سردار سردار کمال خان بنگلزئی کے ساتھ جڑ جانے کا مشورہ دیتے رہے۔ آج میں اپنے نکریوں اور سفید ریش عمر رسیدہ بزرگوں کی موجودگی میں سردار کمال خان بنگلزئی کے کارواں میں شامل ہو کر ہمیشہ کے لئے تمام رنجشوں بھلاکر سردار کمال جان بنگلزئی کے شانہ بشانہ چلکر بنگلزئی قوم کی بھلائی اور مفاد کے لئے کام کرتا رہوں گا ۔ اس موقع پر سردار زادہ رامین جان بنگلزئی، حاجی میر سرفراز خان بنگلزئی ، ٹکری عبدالحمید بنگلزئی ، ٹکری مراد خان بنگزئی ، ٹکری چاکر خان بنگلزئی،ٹکری غلام مرتضی‎ بنگلزی، ٹکری علی نواز ہنگلری، سردار عبد الشار جونیئر گرانی ، ٹکری محمد حسین گرانی ، حافظ سعید احمد بنگلرئی ، حاجی دین محمد گرانی ، خواستی خان گرانی، میرعبد الحمید گرانی، ٹکری شادی خان گرانی، نکری نور محمد گرانی ٹکری بابل خان بجارزئی، سردار زادہ عبدالرزاق گرانی ماسٹر میر احمد گرانی، حاجی عبدالرسول بنگلزئی، حاجی عبدالحئی گرانی، حاجی محمد اشرف گرانی، محمد ایوب گرانی، حاجی بابل خان، میر محمد اسلم گرانی، حاجی سیف الرحمان گرانی، محمدعالم گرانی، ایپکا سیکرٹریٹ کے رہنما محمد حسین گرانی،حاجی میر احمد خان بنگلزئی ، حاجی محمد عالم، حاجی میر عزت خان بنگلزئی، حاجی عبدالحئی گرانی ، ثناء اللہ بنگلزئی، لالہ محمد اشرف گرانی، حاجی محمد افضل گرانی، محمد ادریس شورانزئی، حاجی میر علی اصغر بنگلزئی، ملک عبدالمجید شورانزنی، مقبول احمد گرانی پروفیسر جوہر بنگلزئی اور بنگلزئی ہاؤس کے کوآرڈینیٹر سمیع اللہ بنگلزئی و دیگر کثیر تعداد میں بنگلزئی قبائل کے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر بنگلزئی قوم کے آپس میں اتفاق و اتحاد کے لئے بھی خصوصی دعاکی۔

Daily Askar

Comments are closed.