گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہماری آولین ترجیح ہے.

 

کوئٹہ 17 جولائی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہماری آولین ترجیح ہے. تحصیل سرانان یونین کونسل اجرم کے عوام کو بہت جلد تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سرانان یونین کونسل اجرم میں ایک عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جرگہ کا اہتمام ملک حاجی مالک سرگڑھ اور کلیم اللہ کاکڑ نے کیا تھا. جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ اجرم ایک پسماندہ اور بنجر علاقہ ہے. تعلیم، صحت، صاف پانی، گیس کا فقدان اور سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث علاقے کے عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بہت جلد اجرم کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پورا کو کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے تاکہ یہاں کے نوجوان بھی ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. قبل ازیں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کو قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکنوں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

Daily Askar

Comments are closed.