ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے گزشتہ روز خضدار میں نادر آفس کا دورہ کرکے وہاں اس کی وسعت اور دائرہ کار میں اضافے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اور کہا تھاکہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر نادرا کاؤنٹر بوتھ میں اضافہ کریں تاکہ عوام الناس کی پریشانیاں دور اور ان کو وقت ضائع کیئے بغیر نیشنل آئی ڈی کارڈ کا حصول ممکن ہوسکے۔
خضدار:17 جولائی / ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے گزشتہ روز خضدار میں نادر آفس کا دورہ کرکے وہاں اس کی وسعت اور دائرہ کار میں اضافے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اور کہا تھاکہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر نادرا کاؤنٹر بوتھ میں اضافہ کریں تاکہ عوام الناس کی پریشانیاں دور اور ان کو وقت ضائع کیئے بغیر نیشنل آئی ڈی کارڈ کا حصول ممکن ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس سلسلے میں نادرا کے ڈائریکٹر کو لیٹر بھی لکھ دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور آج نادرا کے ڈائریکٹر آپریشنز نور اسلم اور طاہر نے خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھاکہ خضدار میں عوام کی سہولت کی خاطر نادرا آفس کے دائرہ کار کو بڑھانے کا آغاز کردیا گیا بے خضدار نادرا آفس میں دو دن کے اندر اندر کاؤنٹر بوتھ کھلیں گے اور دو سو سے ڈھائی سو تک لوگوں کو روزانہ شناختی کارڈز کے لئے ٹوکن جاری کردینے کا آغاز ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ خضدار کی آبادی زیادہ ہے اس پیمانے کے تحت نادرو سہولیات میں اضافہ کرے تاکہ عوام کی مشکلات اور پریشانیوں ختم ہوں۔
Comments are closed.