ڈیرہ غازی خان قومی شاہراہ پر ناقص خوراک کی فراہمی پر کریک ڈاؤن, قوانین کی خلاف ورزی پر 6 گوشت کی دکانیں، 1 بیکنگ یونٹ سربمہر جبکہ 10 سے زائد متفرق خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔
(بارکھان/ 17 جولائی:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ضلع بارکھان اور ڈیرہ غازی خان قومی شاہراہ پر ناقص خوراک کی فراہمی پر کریک ڈاؤن, قوانین کی خلاف ورزی پر 6 گوشت کی دکانیں، 1 بیکنگ یونٹ سربمہر جبکہ 10 سے زائد متفرق خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق میٹ اینڈ پولٹری شاپس کو بارہا اصلاحی نوٹسز کے باوجود صفائی کی انتہائی خراب صورتحال، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال، قصابوں کی ذاتی صفائی کی ابتر حالت، بڑی مقدار میں ذخیرہ کردہ گوشت کی غیر صحت بخش اسٹوریج سمیت مختلف وجوہات پر سیل کیا گیا۔سربمہر کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف پروڈکشن میں مضر صحت اجزاء کی مکسنگ اور مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ جرمانہ کیے گئے ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات ناقص، صارفین کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی گندا و غیر صحت بخش پایا گیا جبکہ جنرل اسٹورز و بیکرز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات (مشروبات، بسکٹ، پیکٹ مصالحے، جیلی وغیرہ) اور کم آیوڈین ملا نمک برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف اور مراکز مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ دوران انسپیکشن متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.