کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل کی زیر صدارت ڈویژنل و ضلعی آفسران کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا
کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل کی زیر صدارت ڈویژنل و ضلعی آفسران کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کلیم اللہ کاکڑ،ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دشتی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اختیار خان،کنزرویٹر فارسٹ محمد امین مینگل،سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایچ ای عبدالغفور مری، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیعی محمد کامران، سپرنٹینڈنگ انجنئیر روڈز جہانگیر شاہ، سپرنٹینڈنگ انجنئیر بلڈنگ محمد ظفر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ظفر اللہ شاہ ودیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر دکی میران بلوچ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم جان دومڑ، اور ڈپٹی کمشنر ضلع بارکھان عبدالحمید زہری بذریعہ ویڈیو لینک شریک ہوئے۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ہر محکمہ میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی،مکمل کئے گئے منصوبوں کی متعلقہ محکموں کو حوالگی اور مفاد عامہ کے لئے استعمال بارے تفصیلات بتائیں گئیں۔کمشنر محمد گل خلجی نے اس موقع پر شرکاء سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کروڑوں روپے کی اخراجات اس لئے کئے جاتے ہیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو۔کام معیاری اور وقت پر تکمیل ہو۔انہوں کہا جلد ایک کمیٹی تشکیل دیں گیجو تمام جاری سکیمات کا ویزٹ کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ کمشنر نے کہاکہ لورالائی ٹو سنجاوی روڈ کی تعمیر نہایت ضروری ہے جس پر روزانہ سینکڑوں لوگوں اور گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے حالانکہ یہ صرف 12 کلومیٹر ایریا ہے اگر اس سڑک کو جلد سے جلد تعمیر نہ کیا گیا تو کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کریں گے اسی طرح کنگری تا موسیٰ خیل روڈ ہے جوکہ پورا ڈسٹرکٹ کو دیگر علاقوں سے ملاتاہیں اجلاس میں سلاٹر ہاؤس لورالائی میں مزید سہولیات کی فراہمی، ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی اور صفائی ستھرائی میں بہتری لانے،کرکٹ گراؤنڈ کو سپورٹس آ فیسر کے حوالے کر نے،پبلک ٹوائلٹ کو فعال بنانے اور فیملی پارک کو لوگوں کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔کنزرویٹر فارسٹ نے اس موقع پر بتایا کہ سرغنڈ علاقہ میں قیمتیں جھاڑی بوٹی اومان کے 260 من قبضہ میں لئے ہیں ڈیڑھ لاکھ روپے چالان جمع کیا گیا ہے لیویز سپاہی، مقامی لوگوں اور محکمہ کے ملازم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں جو نگرانی اور رپورٹ کرے گی۔انہوں نے بلین ٹری سونامی کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اجلاس میں شبوزء تا تونسہ روڈ،سپیرہ راغہ روڈ اور خزینہ ڈیم موسیٰ خیل،ریہیبیلیٹیشن سنٹر لورالائی اور دیگر اہم منصوبوں پر بھی بحث کی گئی۔ کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں مزید بہتر کارکردگی پیش کریں اور اپنے وسائل کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام پائے تکمیل تک پہنچائیں۔
Comments are closed.