شہریوں کو بہترین جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ شہر میں ماحول دوست جدید ایئر کنڈیشنڈ گرین بس سروس کے حوالے سے گزشتہ روز ایک سادہ اور پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

شہریوں کو بہترین جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ شہر میں ماحول دوست جدید ایئر کنڈیشنڈ گرین بس سروس کے حوالے سے گزشتہ روز ایک سادہ اور پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ ملک نعیم خان بازئی ترجمان وزیراعلء بابر خان یوسفزئی، کوآرڈینیٹر محمد بلال خان کاکڑ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد اسلم بلوچ سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ، سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ، سیکرٹری ھائیر ایجوکیشن لعل جان جعفر، سیکرٹری قانون عبدالبصور کاکڑ، سیکرٹری خوراک مجیب الرحمٰن پانیزئی، وائس چانسلر بیوٹم پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ،ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل ڈی جی پی آر کامران اسد ودیگر حکام بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ صدارتی ایوارڈ سے یافتہ ڈرائیور شیراحمد بنگلزئی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اس موقع پر صوبائی مشیر نعیم خان بازئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن لوگوں کو روزگار اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہے کسی کو بے روزگار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انھوں نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین گرین بس سروس کے افتتاح کو خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یہاں کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچادوسرے مرحلے میں مزید بسیں اور روٹس شامل کئے جائیں گے جس سے زیادہ سے زیادہ شہری استفاد کر سکیں گیانھوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اس کی سرکاری املاک بھی ہماری ہیں جن کی بہتر دیکھ بھال اور خیال رکھنا بھی ہماری مشترکہ زمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں عوام سمت پبلک ٹرانسپورٹ والوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا سب کے خدشات اور اعتراضات دور کئے جائیں گے۔

 

Daily Askar

Comments are closed.