زیارت 16اگست:۔جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے موقع پر شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی موقع اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف تھے تقریب میں سردار قاسم خان سارنگزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زیارت عبدالناصر پرنسپل ڈگری کالج زیارت پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ منتظمین نے شرکت کی، یاد رہے کہ جشن آزادی کے سلسلے میں ضلع زیارت میں فٹبال، کرکٹ، شوٹنگ بال، بیڈمنٹن، ودیگر کھیل پیش ہوئے، فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول زیارت کے طلبائ نے جیت لیا، کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گرین سنجاوی بمقابلہ رئسانی ٹائگر کواس کھیلاگیا، جو رہسانی ٹائگر نے جیت لیا، تقریب سے خطاب کرتےہوئے مہمان خصوصی عبداللہ بن عارف نے کہا کہ سپورٹس ایکٹیوٹی انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے، نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس ایکٹیوٹی بھی ضرور جاری رکھے، سپورٹس سے ہی بہترین تعلقات اور اعلیٰ اخلاقات بن جاتےہے، آج جس طرح زیارت کے میدان میں نظم وضبط اور کھیلاڑیوں کا کھیل کے ساتھ دلچسپی دیکھا تو انتہائی خوشی ہوئی محکمہ سپورٹس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی کھیلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کرےگی کھیل انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کی ہرفورم پر حوالہ افزائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Comments are closed.