پشین 16اگست :مئیر کارپوریشن سردار اکبر خان ترین نے کہاہے کہ ایک بہتر قوم کی تشکیل کے لیے صحت مندانہ ماحول کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے پھول اور پودے دھرتی کی خوبصورتی اور انسانی بقا کا لازمی جز ہے جبکہ ماحول کی خوبصورتی میں سبزہ زار درخت اور صفائی و ستہرائی کا بڑا کردار ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی مئیر عبداللہ خان کاکڑ اور چیف افیسر منظور احمد مینگل بھی موجود تھے سردار اکبر خان ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنی بساط کے مطابق شہر کی متوقع خوبصورتی میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اگر شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو درست کرنے میں چند لمحے صرف کردیں تو ماحول ترو تازہ اور شہری زندگی میں مذید نکھار اور خوبصورتی پیدا کی جاسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہر کے باسیوں کو ہم سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور شہر میں موجود پارک چوک چوراہوں اور عوامی مقامات کی خوبصورتی تزئین و آرائش کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول مہیا کیا جائے میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر سرکاری محکمہ جات سے مل کر شہر کی خوبصورتی کے لئے نئی منصوبہ بندی کریں گے جس میں عوام کی معاونت نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ شہر کو ایک نئی خوبصورتی دینے کی کوشش کریں گے یہ تمام فلاحی کام سرکار اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکیں گے۔
Comments are closed.